پیر 12 مئی 2025 - 10:46
امام اپنے زمانے کا یکتا و بے نظیر رہبر ہوتا ہے

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ ہر امام اپنے زمانے کا یکتا و بے نظیر رہبر ہوتا ہے، جس کا کوئی ہم پلہ نہیں ہو سکتا۔ امام رضا علیہ‌السلام کے کلمات کو نقل کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ امام، امینِ خدا ہوتا ہے اور اس کی امانت داری کے مختلف مراتب ہوتے ہیں۔ لہذا جو اللہ کی نعمتوں کو درست طور پر استعمال نہیں کرتا وہ دراصل امانت میں خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا کے شبستان امام خمینی میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجت‌الاسلام والمسلمین حبیب‌ اللہ فرحزاد نے امامان معصوم علیہم‌السلام کے منفرد مقام اور ان کی الٰہی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہر امام اپنے زمانے کا یکتا و بے نظیر رہبر ہوتا ہے، جس کا کوئی ہم پلہ نہیں ہو سکتا۔ امام رضا علیہ‌السلام کے کلمات کو نقل کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ امام، امینِ خدا ہوتا ہے اور اس کی امانت داری کے مختلف مراتب ہوتے ہیں۔ لہذا جو اللہ کی نعمتوں کو درست طور پر استعمال نہیں کرتا وہ دراصل امانت میں خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔

حجت‌الاسلام فرحزاد نے ذکر صلوات کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آیت‌الله بہجت رضوان‌الله‌تعالی‌علیہ فرمایا کرتے تھے کہ "میں نے تلاش کیا، صلوات سے افضل کوئی ذکر نہ پایا۔" صلوات، گناہوں کے دھلنے اور دل کی طہارت کا بہترین ذریعہ ہے۔ امام رضا علیہ‌السلام کا فرمان ہے کہ جو شخص گناہوں سے پاکی کا کوئی ذریعہ نہ پائے، وہ صلوات پڑھے۔

ماہ ذی‌القعدہ کے اعمال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کیا کہ جو شخص اس ماہ کے اتوار کے دن مخصوص نماز ادا کرے، اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے، اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اس کی موت ایمان پر ہوتی ہے، رزق میں اضافہ فرماتا ہے اور مغفرت شامل حال ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha